23 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے یورپ میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یورپی ملکوں میں مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی پر شدید اعتراض ہے۔

ابنا: وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور یورپ کے تعلقات کے زیر عنوان تہران میں جاری کانفرنس کے نام پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے تعلقات کے نشیب و فراز کی طرف اشارہ کیا ہے۔ علی اکبر صالحی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور یورپ کے درمیاں گذشتہ برسوں میں سیاست وحکومت میں دین کا مقام، انسانی حقوق، دہشت گردی، فلسطین اور اس کے مسائل نیز ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے تعلق سے کافی اختلافات پائے گئے لیکن دونوں فری‍قوں نے سیاسی اور سکیورٹی ضرورتوں اور علاقائي مسائل نیز باہمی تجارتی مفادات کے پیش نظر اپنے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے گذشتہ برسوں میں یورپ نے منفی پروپگينڈے جاری رکھے ہیں جبکہ ہم نے بارہا تاکید کی ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور ہم ایٹم بم کی تیاری اور استعمال کو حرام سمجھتےہیں۔
ایران اور یورپ کے تعلقات کے زیر عنوان کانفرنس آج سے تہران میں شروع ہوئي ہے۔ اس کانفرنس میں ایرانی دانشور اور تہران میں متعین غیر ملکی سفراء شرکت کر رہے ہیں۔
............

/169